اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آسٹریا اور آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے، اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو آسٹریا اور آسٹریلیا کےلئے پاکستان کے نامزد سفیروں منصور احمد خان اور بابر امین سے بات چیت کرتے ہوئے …
صدر مملکت ممنون حسین کی آسٹریا اور آسٹریلیا کےلئے نامزد سفیروں منصور احمد خان اور بابر امین سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آسٹریا اور آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کر رہی ہے، اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو آسٹریا اور آسٹریلیا کےلئے پاکستان کے نامزد سفیروں منصور احمد خان اور بابر امین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر ممنون حسین نے دونوں نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی اور کاروباری وفودکے دوروں کے تبادلے کے پروگرام بنائیں اور ثقافتی تعاون میں اضافہ کےلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا اور آسٹریلیا اہم ممالک ہیں جن کے ساتھ پاکستان تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کےلئے ان ملکوں میں حالات سازگار بنائے جائیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کےلئے نئے مواقع تلاش کئے جائیں۔









