صدر مملکت ممنون حسین کی امریکا کے لئے نامزد پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پاک۔امریکا تعاون اہم ہے، دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو پاکستان نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے امریکا میں بطور سفیر تعیناتی …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پاک۔امریکا تعاون اہم ہے، دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو پاکستان نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے امریکا میں بطور سفیر تعیناتی پر اعزاز احمد چوہدری کو مبادکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ پاکستان کا روشن تشخص اجاگر کرنے کےلئے اپنے تجربات کو بروئے کار لائیں اور امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے راغب کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کےلئے واقعات عالم کا معروضی تجزیہ کرکے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں۔

Leave a Reply