صدر مملکت ممنون حسین کی جنوبی کوریا میں پاکستان کے نامزد سفیر رحیم حیات قریشی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں مزید ترقی کے لیے جنوبی کوریا کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفارت کار اس شعبے کو ترجیح دیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان با معنی اشتراک ہونے کےساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ بھی اٹھایا جا سکے۔صدر مملکت نے یہ بات جنوبی کوریا میں پاکستان …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں مزید ترقی کے لیے جنوبی کوریا کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی سفارت کار اس شعبے کو ترجیح دیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان با معنی اشتراک ہونے کےساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ بھی اٹھایا جا سکے۔صدر مملکت نے یہ بات جنوبی کوریا میں پاکستان کے نامزد سفیر رحیم حیات قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے انھیں جنوبی کوریا میں سفیر نامزد ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں بہترین سفارتی تعلقات ہیں جن میں مزید اضافے اور گہرائی پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن مضبوط تاریخی اور ثقافتی بندھن موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر بدھ مت کے مقدس مقامات اور دیگر سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا جائے تاکہ پاکستان میں جنوبی کوریا کے سیاحوں کی آمدروفت شرو ع ہو سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply