صدر مملکت ممنون حسین کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نظم و نسق، میرٹ پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور شفافیت کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد بہتر نظام حکومت کی کلید ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے انداز کار نے اسے ملک کا قابل اعتماد ادارہ بنادیا ہے۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نظم و نسق، میرٹ پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور شفافیت کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد بہتر نظام حکومت کی کلید ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے انداز کار نے اسے ملک کا قابل اعتماد ادارہ بنادیا ہے۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی اور کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2016ءپیش کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین کا سول سروس میں بڑی تعداد میں آنا خوش آئند ہے جس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور تعلیمی معیار میں اضافہ کر کے قومی سروسز میں ملک کے ہر علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔