صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور میں دہشت گردی واقعے کی سخت مذمت ، شہید ہونے والے پولیس افسران سمیت تمام افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور میں دہشت گردی واقعے کی سخت مذمت ، شہید ہونے والے پولیس افسران سمیت تمام افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں، قوم ان پر فخر کرتی ہے دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر قوم کے بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،صدر ممنون حسین اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) …

صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور میں دہشت گردی واقعے کی سخت مذمت ، شہید ہونے والے پولیس افسران سمیت تمام افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں، قوم ان پر فخر کرتی ہے دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر قوم کے بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران سمیت تمام افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر قوم کے بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں کیونکہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں اور تمام متاثرین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply