عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرکے لوگوں کو مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے صدر مملکت ممنون حسین کی ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر واسع شاکر سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرکے لوگوں کو مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، …
صدر مملکت ممنون حسین کی ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر واسع شاکر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرکے لوگوں کو مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر واسع شاکر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرکے لوگوں کو مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، اس سلسلہ میں متعلقہ سرکاری ادارے اور طبی انجمنیں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر واسع شاکر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کرنے کےلئے معاشرے کے تمام ذمہ دار اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، اس سلسلہ میں ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ تنظیموں کے تعاون سے آگاہی کی مہمات چلائی جائیں۔ انہوں نے فالج کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہونے والے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال پر قابو پانے کےلئے ضروری ہے کہ سرکاری اور نجی شعبہ کی کوششوں کو مربوط کیا جائے تاکہ کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے 22 جولائی ”فالج سے بچنے کا عالمی دن“ منانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فالج جیسے امراض کے خلاف عوامی شعور میں اضافہ ہو گا۔








