اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کو انتہاءپسندی اور انتشار سے نجات دلانے کے لئے علمی و ادبی سرگرمیوں کا فروغ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ …
صدر مملکت ممنون حسین کی وزیراعظم کے مشیرقومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کو انتہاءپسندی اور انتشار سے نجات دلانے کے لئے علمی و ادبی سرگرمیوں کا فروغ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے صدر مملکت کو اپنے ڈویژن کے تحت چلنے والے اداروں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے مشیر وزیراعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمی و ادبی اداروں کا اپنی استعداد کے مطابق پھر سے متحرک ہو جانا لائق تحسین ہے۔








