اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے فوری حل سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد بھی پیدا ہوگا جو ریاست کے استحکام کے لئے مفید ہے۔عوامی مسائل کا فوری حل اچھے نظم و نسق کی ضمانت ہے۔ صدر نے یہ بات پیر کو یہاں ایوان صدر میں وفاقی …
صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے فوری حل سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد بھی پیدا ہوگا جو ریاست کے استحکام کے لئے مفید ہے۔عوامی مسائل کا فوری حل اچھے نظم و نسق کی ضمانت ہے۔ صدر نے یہ بات پیر کو یہاں ایوان صدر میں وفاقی انشورنس محتسب (ایف آئی او) محمد رئیس الدین پراچہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب نے صدر ممنون حسین کو اپنے ادارہ کی سالانہ رپورٹ 2015-16ءبھی پیش کی۔ صدر نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب کا بنیادی کردار مروجہ ضوابط کے مطابق انشورنس کمپنیوں اور ان کے پالیسی ہولڈرز کے درمیان تنازعات کو حل کرنا اور اپنے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ادارہ کو مزید موثر بنانے کے لئے قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے پر زور دیا۔ صدر ممنون حسین نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ‘ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور عوامی شکایات کے فوری حل کے ادارہ کے درمیان ایک موثر رابطہ نظام کی ضرورت پر زور دیا ۔ صدر نے کہا کہ ایف آئی او محتسب کے عالمی اداروں کے تجربات اور جاری جدید تحقیق سے استفادہ کررہا ہے۔








