اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو علاج اور سستی ادویات کی فراہمی کےلئے معالجوں، دوا سازوں اور ریگولیٹری اداروں کے درمیاں قریبی تعاون اور اہم امور پر اتفاق ضروری ہے، اس سلسلہ متعلقہ اداروں کو ایوان صدر کا تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب کی ادویات کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے …
صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی محتسب کی ادویات کمیٹی کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو علاج اور سستی ادویات کی فراہمی کےلئے معالجوں، دوا سازوں اور ریگولیٹری اداروں کے درمیاں قریبی تعاون اور اہم امور پر اتفاق ضروری ہے، اس سلسلہ متعلقہ اداروں کو ایوان صدر کا تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب کی ادویات کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی قیادت میں جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے سابقہ سرجن جنرل پاک فوج چیئرمین لیفٹینٹ جنرل (ر) محمود احمد اختر بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے ادویات کمیٹی کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو آسان علاج اور سستی ادویات کی فراہمی ریا ست اور معاشرے کا بنیادی فریضہ ہے جس کی انجام دہی عبادت کے جذبہ کے تحت کرنی چاہئے۔








