اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کےلئے مثبت اقدامات کئے ہیں، دونوں برادر ملک آئندہ بھی باہمی تعاون کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان ہلال احمر کی جانب سے ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے …
صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستان ہلال احمر کی جانب سے شامی مہاجرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ بریفنگ میں بات چیت
اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کےلئے مثبت اقدامات کئے ہیں، دونوں برادر ملک آئندہ بھی باہمی تعاون کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان ہلال احمر کی جانب سے ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ بریفنگ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں ترکی کے سفیر برائے پاکستان صادق بابر گرگن، پاکستان ہلال احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہٰی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہلال احمر کے چیئرمین سعید الہٰی نے امدادی سامان کی فراہمی کے متعلق صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترکی نے 30 لاکھ سے زائد شامی مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ فراہم کرکے یورپی اور دیگر ممالک کےلئے مثال قائم کی ہے۔









