صدر مملکت ممنون حسین کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے منی لانڈرنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ملک کے بہترین مفاد میں غیر ملکی اثاثہ جات کو بھی واپس لایا جا سکے گا۔ پیر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں …

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے منی لانڈرنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ملک کے بہترین مفاد میں غیر ملکی اثاثہ جات کو بھی واپس لایا جا سکے گا۔ پیر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں اسی طرح کی ایمنسٹی سکیمیں کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کی طرف سے جمع کی گئی تمام دولت غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اثاثہ جات پاکستانیوں کی محنت کا نتیجہ ہیں اور سب کو ہدف بنانا درست نہیں ہے۔ ریاستی اداروں میں تناﺅ سے متعلق سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہو۔

مزید خبریں