صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت ، شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ دھماکہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس، کانسٹیبلری اور دیگر فورسز اپنی جانوں …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ دھماکہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس، کانسٹیبلری اور دیگر فورسز اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کا خاتمہ کر رہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔