صدر مملکت ممنو ن حسین کا اردو لغت کے انٹرنیٹ ایڈیشن کے اجرا کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا کہ ثقافتی یلغارمنظم تہذیبوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اردو لغت کے ایک ہزار سال کی ثقافتی روایت کو محفوظ کر دیا جس سے مستقبل میں اردو کے قدردان جدید تقاضوں کے مطابق بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا کہ ثقافتی یلغارمنظم تہذیبوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اردو لغت کے ایک ہزار سال کی ثقافتی روایت کو محفوظ کر دیا جس سے مستقبل میں اردو کے قدردان جدید تقاضوں کے مطابق بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں اردو لغت کے انٹرنیٹ ایڈیشن کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی اور چیف ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ عقیل عباس جعفری نے بھی خطاب کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ زبانیں انسان کی شناخت اور رابطے کا ذریعہ ہیں لیکن جن زبانوں کا تاریخی پس منظر، الفاظ، مختلف زمانوں میں ان کے استعمال کی صورتیں اور لسانیاتی تجربات ایک مربوط اور سائنٹیفک لغت کی صورت میں مرتب ہو جائیں، وہ بقائے دوام کے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ بائیس جلدوں پر مشتمل اردولغت نہ صرف زبان کی تاریخ اور اس کی دیگر تمام نزاکتوں کا پوری جامعیت سے احاطہ کرتی ہے بلکہ ہماری ایک ہزار برس کی تہذیبی اور ثقافتی روایت کو بھی سامنے لاتی ہے۔