اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے موثر ہوں گی۔ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔ چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز …
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے موثر ہوں گی۔
بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔ چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔ اکتوبر 2022 میں گوادر منصوبوں کی پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔








