صدر مملکت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر وزیر مملکت جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر وزیر مملکت جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ پیر کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر مملکت برائے توانائی (پٹرولیم) جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جو …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر وزیر مملکت جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ پیر کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر مملکت برائے توانائی (پٹرولیم) جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جو کہ 29 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔