صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا تہران میں طیارے کے المناک حادثے پر اظہارافسوس

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تہران میں یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ یہ مسافر طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تہران میں یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ یہ مسافر طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں کی دکھ کی اس گھڑی میں برابری کے شریک ہیں۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام یوکرین، ایران، کینیڈا، سویڈن، افغانستان، جرمنی اور برطانیہ کی حکومت اور عوام سے بھی تعزیت اور اپنی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری تباہ ہونے والی اس پرواز میں سوار تھے۔