اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے منگل کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے سفارتی مدت کی کامیاب تکمیل پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کوبلر نے اگست 2017ءمیں پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے منگل کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے سفارتی مدت کی کامیاب تکمیل پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کوبلر نے اگست 2017ءمیں پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملی اور مختلف شعبوں میں باہمی روابط میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں میں اضافے کے لئے ان کے اقدامات کو سراہا۔ صدر نے جرمن سفیر اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہا رکیا۔








