اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک جیسی تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں ، دونوں برادر ممالک باہمی مفاد کیلئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،پاکستان مشکل وقت میں افغان قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات …
پاکستان اور افغانستان ایک جیسی تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک جیسی تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں ، دونوں برادر ممالک باہمی مفاد کیلئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،پاکستان مشکل وقت میں افغان قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک جیسی تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک باہمی مفاد کیلئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان مشکل وقت میں افغان قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا، پاکستان ایک جامع اور وسیع البنیاد افغان امن عمل کیلئے اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے سے افغانستان میں امن و استحکام آئے گا، افغان امن عمل میں خلل ڈالنے والے عناصر سے متنبہ رہنا ہوگا ، افغان قیادت کو امن عمل کو پٹڑی سے اترنے سے بچانا اور اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ صدر مملکت نے افغان مہاجرین کو دی جانے والی امداد ، کووڈ 19 کے دوران راہداری اور دوطرفہ تجارت کے لئے سرحد کھولنے اور افغان شہریوں کے لئے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کا ذکر کیا۔حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔









