اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس امر کی نشاندہی کی کہ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس امر کی نشاندہی کی کہ کئی منصوبے التواءکا شکار ہیں، ان میں کراچی کے گرین لائن، ریڈ لائن، صفائی سمیت مختلف منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ سندھ حکومت سے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے سلسلہ میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سندھ حکومت سے بات کریں گے کہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر ان سے تعاون کریں۔








