اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بڑھتی آبادی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹاسک فورس کے مقاصد کے حصول کےلئے اپنی کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ملاقات ،فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس کے دو سابقہ اجلاسوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بڑھتی آبادی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹاسک فورس کے مقاصد کے حصول کےلئے اپنی کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ٹاسک فورس کے دو سابقہ اجلاسوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ آبادی میں اضافہ کے سماجی اور معاشی اثرات کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے اس کی موجودہ رفتار کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹاسک فورس کے اہداف کو تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوویڈ۔19 وباءنے زندگی کے ہر شعبہ خصوصاً صحت کے شعبہ کو متاثر کیا ہے اور اس دوران حکومت کی تمام تر توجہ اور وسائل کا رخ کورونا کی طرف ہونے کی وجہ سے پولیو اور تپ دق جیسی بیماریوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت فیڈرل پاپولیشن ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں اور ڈاکٹر ظفر مرزا اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتیں اس کی رکن ہیں۔








