اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، انسانی جانوں سے براہ راست منسلک ہونے کی بناءپر میڈیکل کی تعلیم کا معیار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل یونورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عمران مجید سے گفتگو کرتے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیشنل یونورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عمران مجید کی ملاقات، صدر کو اپنے ادارہ سے متعلق امور اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، انسانی جانوں سے براہ راست منسلک ہونے کی بناءپر میڈیکل کی تعلیم کا معیار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل یونورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عمران مجید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے صدر مملکت کو اپنے ادارے بارے بریفنگ دی۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں میڈیکل کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت مندوں کو صحت عامہ کی بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پیشہ وارانہ طور پر باصلاحیت ڈاکٹر تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم کی بہتری کیلئے فیکلٹی کا معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں نیشنل یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط استوار ہونے چاہئیں تاکہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو دنیا کی ایک بہترین میڈیکل یونیورسٹی بنایا جا سکے۔ لیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عمران مجید نے صدر کو اپنے ادارہ سے متعلق امور اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔








