اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے دفاع کیلئے ایڈمرل ظفر محمود کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاک بحریہ کو جدید بنانے اور سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے ایڈمرل ظفر محمود کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے دفاع کیلئے ایڈمرل ظفر محمود کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاک بحریہ کو جدید بنانے اور سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے ایڈمرل ظفر محمود کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔








