صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغان صدر اشرف غنی کا ایوان صدر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغان صدر اشرف غنی کا ایوان صدر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت نے جمعرات کی شام افغان صدر کی آمد پر ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے افغان صدر کو پھول پیش کئے۔ وزرائ، مشیروں، سینئر حکام اور کاروباری برادری سمیت اعلیٰ سطحی …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغان صدر اشرف غنی کا ایوان صدر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت نے جمعرات کی شام افغان صدر کی آمد پر ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے افغان صدر کو پھول پیش کئے۔ وزرائ، مشیروں، سینئر حکام اور کاروباری برادری سمیت اعلیٰ سطحی وفود کے ہمراہ دونوں رہنماﺅں کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری پر پاکستان آئے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے افغان صدر کو تینوں مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر نے ون آن ون ملاقات کی اور اس کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply