صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لئے مرحوم کی خدمات …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے بیٹے اسد جوہری کو ٹیلی فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحرم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔