اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر ی امیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداﷲ بن حسن الصلیطی کو ”ہلال امتیاز“ (عسکری) عطاءکیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب تقسیم اعزاز منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں کمانڈر قطری امیری نیول …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر ی نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداﷲ بن حسن الصلیطی کو ”ہلال امتیاز“ (عسکری) عطاءکیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر ی امیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداﷲ بن حسن الصلیطی کو ”ہلال امتیاز“ (عسکری) عطاءکیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب تقسیم اعزاز منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں کمانڈر قطری امیری نیول فورسز نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان بحریہ کی مشق ”امن“ میں قطر امیری نیول فورسز کی باقاعدگی سے شرکت کو سراہا۔ صدر نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی بحری افواج ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل رابطے مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان قطر کے لئے بالخصوص تعمیراتی مواد، ادویہ سازی، انجینئرنگ مصنوعات، طبی سازوسامان، کھیلوں کے سامان اور فیبرکس کے شعبوں میں اپنی برآمدات کو متنوع بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہت سازگار ہے۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو مختلف شعبہ جات بالخصوص سیاحت کے میدان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر مملکت نے پاکستانیوں کے لئے آمد پر ویزا کی سہولت اور پاکستان سے ایک لاکھ کارکنوں کو روزگار کی منظوری کے حوالے سے قطر کے فیصلوں کو سراہا۔ کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے ہلال امتیاز (ملٹری) عطاءکرنے پر صدر اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا۔








