صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 18 ستمبر کی صبح پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 18 ستمبر کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اس سے قبل 14 …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 18 ستمبر کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اس سے قبل 14 ستمبر کو منعقد ہونا تھا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا جو اب منگل 18 ستمبر کو ہو گا۔