صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پمز میں خلافِ ضابطہ تقرری پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد کر دی ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پمز میں خلافِ ضابطہ تقرری پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر ممکت نے پمز ہسپتال کو تقرری کے عمل سے متعلق رپورٹ 45 دن میں وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم دی ہے۔ انہوں نے خلافِ ضابطہ تقرری کرنے پر انکوائری کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیاہے۔ امیدوار عاصم حنیف نے ڈرافٹس مین کے عہدے کیلئے درخواست دی تھی اور تحریری امتحان میں 63 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ عاصم حنیف کو انٹرویو میں 6 نمبر دے کر فیل کردیا گیا تھا۔ عاصم حنیف نے اس نا انصافی کے خلاف وفاقی محتسب میں درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ عاصم حنیف کو انٹرویو میں کم نمبر دے کر میرٹ لسٹ میں نیچے بھیج کر نقصان پہنچایا گیا۔ تحریری امتحان میں عاصم حنیف سے 15 فیصد کم نمبر حاصل کرنے والی امیدوار کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیے گئے۔ دوسرے امیدوار نے تحریری امتحان میں 48 نمبر لئے اور انٹرویو میں 25 نمبر دیئے گئے۔ عاصم حنیف کی تعلیمی قابلیت بھی دوسری امیدوار سے زیادہ تھی۔ عاصم حنیف کی تعلیمی قابلیت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے ساتھ بی ٹیک آنرز تھی دوسرے امیدوار کی تعلیمی قابلیت میٹرک کے ساتھ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر تھی۔ وفاقی محتسب نے انٹرویو کے عمل کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کی وجہ سے پمز نے وفاقی محتسب کے اس فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے سامنے درخواست دائر کی تھی۔