صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اخلاقی اقدار کے بغیر تعلیم کو بے معنی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ ملک کو خوشحال بنانے کیلئے محنت اور ایمانداری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے 28 تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے 132 طلباءو طالبات …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اخلاقی اقدار کے بغیر تعلیم کو بے معنی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ ملک کو خوشحال بنانے کیلئے محنت اور ایمانداری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے 28 تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے 132 طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں بدھ کو 15ویں نیشنل سمر کیمپ کے شرکاءکی حیثیت سے ایوان صدر کا دورہ کیا۔ سمر کیمپ کا اہتمام انٹر بورڈ کمیٹیز آف چیئرمین نے کیا جس کا مقصد ان نوجوان طلبہ کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف ریاستی اداروں کے دورے کا موقع فراہم کرنا تھا۔