صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے رضا نقوی، مسرت یار خان، افراشاہد، ایرک سیمن، شہناز پروین اورزین العارف کے اہلخانہ سے فون پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں رضا نقوی، مسرت یار خان، افراشاہد، ایرک سیمن، شہناز پروین اور زین العارف کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا اور شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں رضا نقوی، مسرت یار خان، افراشاہد، ایرک سیمن، شہناز پروین اور زین العارف کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا اور شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس قومی سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے۔صدرنے شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔

مزید خبریں