اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہادت پانے والے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اﷲ اور سپاہی محمد شاہد کے اہلخانہ سے فون پر رابطہ کیا اور جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کےلئے جان نچھاور کرنے والوں کی قربانیوں …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایل او سی پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ سے فون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہادت پانے والے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اﷲ اور سپاہی محمد شاہد کے اہلخانہ سے فون پر رابطہ کیا اور جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کےلئے جان نچھاور کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے شہداءکی بلندی درجات اور اہلخانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








