صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایوان صدر میں معروف آرٹسٹ جمی انجینئر کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جب انسانی ذہن آزاد ہوتا ہے تو قومیں بھی ترقی کرتی ہیں، پاکستان میں آرٹ اورکلچر کو فروغ دینے کےلئے اقدامات کررہے ہیں،سرکاری عمارتوں اور ایئرپورٹس پر آرٹ کے مختلف نمونوں کی نمائش کی جاسکتی ہے، جمی انجینئر کی معاشرتی اور سماجی شعبے میں نمایاں خدمات ہیں، انہوں نے پاکستان کی جدوجہد آزادی …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جب انسانی ذہن آزاد ہوتا ہے تو قومیں بھی ترقی کرتی ہیں، پاکستان میں آرٹ اورکلچر کو فروغ دینے کےلئے اقدامات کررہے ہیں،سرکاری عمارتوں اور ایئرپورٹس پر آرٹ کے مختلف نمونوں کی نمائش کی جاسکتی ہے، جمی انجینئر کی معاشرتی اور سماجی شعبے میں نمایاں خدمات ہیں، انہوں نے پاکستان کی جدوجہد آزادی کی بھرپورعکاسی کی، ان کے تین ہزار سے زائد فن پارے اور ایک ہزارخطاطی کے نمونے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مقام شکرپڑیاں میں نمائش گیلریوں کےلئے وسیع جگہ موجود ہے، معروف آرٹسٹ صادقین کا فن پارہ منگلا میں آویزاں کیا گیا ہے،یورپ کی ترقی میں آرٹس اینڈ کرافٹس کا بہت بڑا حصہ ہے،پاکستان میں آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر میں معروف آرٹسٹ جمی انجینئر کی بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نمائش کے انعقاد پرآمنہ پٹودی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تجویز پیش کی کہ ایوان صدر میں مشاعرہ کرایا جائے تاکہ اخراجات کی بچت کی جاسکے، اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے مشاورت کی گئی جس کے بعد مشاعرہ کا انعقاد ہوا لیکن اس پر بڑی تنقید کی گئی ۔

مزید خبریں