صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بحرین کے وزیرِاعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بحرین کے وزیرِاعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اہل ِ بحرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بحرین کے وزیرِاعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اہل ِ بحرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور الخلیفہ خاندان کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں