صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے ہی ترقی کی اصل منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہفتہ کوفیڈرل گورنمنٹ پبلک سکول کراچی کینٹ کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیم اور خوراک کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ نئی نسل کی …

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے ہی ترقی کی اصل منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہفتہ کوفیڈرل گورنمنٹ پبلک سکول کراچی کینٹ کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیم اور خوراک کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ نئی نسل کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔