صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کیپٹن کے لواحقین کو ٹیلیفون، شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عبداللہ ظفر کے لواحقین کو ٹیلیفون کر کے شہید کی خدمات اور بہادری پر ان کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پربات کی۔ صدر …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عبداللہ ظفر کے لواحقین کو ٹیلیفون کر کے شہید کی خدمات اور بہادری پر ان کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پربات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہید کیاہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔