صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سپارکو کے ذیلی ادارہ سپیس ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ

راولپنڈی ۔ 23 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپارکو کے ذیلی ادارہ سپیس ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت کو سپارکو کے کام اور سپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقامی استعداد کار کو فروغ دینے کے حوالے سے کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس …

راولپنڈی ۔ 23 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپارکو کے ذیلی ادارہ سپیس ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت کو سپارکو کے کام اور سپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقامی استعداد کار کو فروغ دینے کے حوالے سے کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی شاندار خدمات کو سراہا اور ادارے کی استعداد بڑھانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی اور چیئرمین سپارکو میجر جنرل عامر ندیم نے آمد پر ان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں