صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سید حامد علی شاہ موسوی کی وفات پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سر پرست اعلیٰ اور سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور اس ضمن میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔