صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم علی رضا سدپارہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم کوہ پیما کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کوہ پیمائی کے شعبے میں مرحوم علی رضا سدپارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔