صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین کے اعتبار سے وفاق اور اکائیوں کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے صدر کا عہدہ اہم ہے، پاکستان کے اداروں کے خلاف سیاست نہیں ہونی چاہیے، پیمرا کو لکھا ہے کہ جو چینل سماجی تبدیلیوں کے اعتبار سے کردار ادا کریں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، خواتین کو وراثتی حقوق …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین کے اعتبار سے وفاق اور اکائیوں کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے صدر کا عہدہ اہم ہے، پاکستان کے اداروں کے خلاف سیاست نہیں ہونی چاہیے، پیمرا کو لکھا ہے کہ جو چینل سماجی تبدیلیوں کے اعتبار سے کردار ادا کریں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، خواتین کو وراثتی حقوق دلانے سمیت صحت اور تعلیم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں، اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا ہے کہ مساجد سے صوم و صلوة کے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، چوری اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات سے پاکستان ضرور بدلے گا، ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، ٹیکس میں کمی کا مطالبہ تو کیا جا سکتا ہے لیکن ٹیکس رجسٹرڈ نہ ہونے پر تاجروں کا احتجاج بلاجواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری دنیا میں سماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، پیمرا کو خط لکھا ہے کہ سماجی تبدیلیوں میں کردار ادا کرنے والے ٹی وی چینلز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں