اسلام آباد ۔ 12جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز امریکی جریدے نیویارک ٹائم میں معروف خاکہ نگار ملک سجاد کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاﺅن اور اس سے پیدا ہونے والی انسانی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے بنائے گئے تصویری خاکوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان خاکوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیویارک ٹائم میں تصویری خاکوں سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اجاگر کرنے ملک سجاد کو خراج تحسین
اسلام آباد ۔ 12جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز امریکی جریدے نیویارک ٹائم میں معروف خاکہ نگار ملک سجاد کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاﺅن اور اس سے پیدا ہونے والی انسانی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے بنائے گئے تصویری خاکوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان خاکوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں، انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا۔ جمعہ کو صدر مملکت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کشمیر کے معروف خاکہ نگار ملک سجاد کی خاکوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکل زندگی کو اجاگر کرنے کی کاوش کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے نافذ کیا گیا طویل ترین لاک ڈاﺅن جاری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تین عشروں سے زائد سے فوجی کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ صدر ملکت نے اس تصویری خاکہ کو فن کے ذریعے اظہار رائے کی ایک شاندار مثال قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ممتاز خاکہ نگار ملک سجاد نے امریکہ جریدے نیویارک ٹائم میں اپنے تصویری خاکوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے جاری مظالم کو اجاگر کیا ہے۔ خاکوں میں یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن ایک اور فوجی کرفیو ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بھارتی لاک ڈاﺅن سے مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں۔ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت دو صحافیوں کے مقدمات درج کئے ہیں اور ان کی رپورٹنگ سے متعلق سوال کئے۔ خاکوں میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور فون سروس مسلسل بند کر رکھی ہے۔ کشمیر میں میرا خاندان کرفیو میں زندگی گزار رہا ہے۔ دنیا کی کوروبا وائرس لکی وبا کے خوف سے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند ہیں۔









