اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی ان کے جائز نصب العین کے لئے غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور یہ حمایت کشمیری عوام کے جائز حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوں نے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی ان کے جائز نصب العین کے لئے غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور یہ حمایت کشمیری عوام کے جائز حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) ہفتہ کو منایا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے، اس روز سات دہائیاں قبل بھارتی قابض افواج بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام پر تسلط، جبر و استبداد کیلئے سرینگر اتریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے کشمیری عوام کے حق کی تائید کی، ان قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بین الاقوامی برادری سے کئے گئے اپنے وعدہ کے باوجود بھارت نے جبر و استبداد اور قتل عام کا راستہ اختیار کیا جو آج بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے انسانی حقوق مظالم اقوام متحدہ آفس کی ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس برائے کشمیر کی رپورٹ میں دستاویزی شکل میں موجود ہیں اور ممتاز انسانی حقوق تنظیموں نے اس کی تائید کی ہے۔








