صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آفت زدہ علاقے میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔