صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آفت زدہ علاقے میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔