صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان نے استقبال کیا

کوئٹہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منگل کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، گورنر امان اللہ خان یاسین زئی ، صوبائی وزراءمیر ظہور بلیدی، نصیب اللہ مری ، ملک نعیم بازئی، حاجی محمد خان لہڑی ، انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی …

کوئٹہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منگل کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، گورنر امان اللہ خان یاسین زئی ، صوبائی وزراءمیر ظہور بلیدی، نصیب اللہ مری ، ملک نعیم بازئی، حاجی محمد خان لہڑی ، انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران ہزارہ ٹاﺅن امام بارگاہ میں سانحہ ہزارگنجی کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے ، صدر مملکت کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply