اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اتوار کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو روایتی بگی میں پاک فوج کے گھڑ سوار دستے نے سلامی کے چبوترے تک لایا ۔ گارڈ آف آنر سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا۔ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اتوار کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو روایتی بگی میں پاک فوج کے گھڑ سوار دستے نے سلامی کے چبوترے تک لایا ۔ گارڈ آف آنر سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ آف آنر پیش کرنے والوں میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے شامل تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایوان صدر کے عملہ سے فرداً فرداً مصحافہ کیا اور عملہ کا ان سے تعارف کرایا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو انہوں نے ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب میں حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا۔








