صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ، والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ان کے اہلِ …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ان کے اہلِ خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا ہے ،صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

مزید خبریں