اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد میں نماز جمعہ کی بجائے گھر میں نماز ظہر ادا کریں۔ جمعہ کو صدر مملکت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قوم کی سلامتی اور صحت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کے لئے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جمعہ کی بجائے گھر میں نماز ظہر ادا کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد میں نماز جمعہ کی بجائے گھر میں نماز ظہر ادا کریں۔ جمعہ کو صدر مملکت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قوم کی سلامتی اور صحت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کے لئے سماجی دوری کی حمایت کر رہے ہیں۔ حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھیں، اﷲ ہمیں معاف کرے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہی میرے دین کی اصل روح ہے۔








