صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ، ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباءسے متعدد چیلنجر سامنے آئے ہیں جن پر معاشرے کے تمام طبقات کی فعال حمایت اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین مو¿ثر ہم آہنگی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ صدر مملکت …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباءسے متعدد چیلنجر سامنے آئے ہیں جن پر معاشرے کے تمام طبقات کی فعال حمایت اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین مو¿ثر ہم آہنگی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز حسین شاہ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکت کی۔ وزراءنے عیدالاضحی کی مناسبت سے عید کی شاپنگ اور قربانی کے جانوروں کی خریداری کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے میں تجاویز سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وزراءسے کہا کہ وہ ان تجاویز کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ تبادلہ کریں اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کریں تاکہ ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عیدالاضحی کی مناسبت سے شاپنگ اور قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے ہجوم اور دیگر اجتماعات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا پھیل چکا ہے اور لوگوں کی جانب سے بے احتیاطی صورتحال مزید خراب کرسکتی ہے۔ صدر مملکت نے کورونا کی وباءکے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے علمائ، میڈیا اور میڈیکل کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عوام میں پر ہجوم مقامات پر جانے سے اجتناب برتنے کے بارے میں آگاہی کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔