اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز و تراویح کے حوالہ سے علماءکرام کے ساتھ حال ہی میں طے شدہ 20 نکات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ علماءکرام اور منتخب نمائندوں کے تعاون سے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز و تراویح کے حوالہ سے علماءکرام کے ساتھ طے شدہ 20 نکات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز و تراویح کے حوالہ سے علماءکرام کے ساتھ حال ہی میں طے شدہ 20 نکات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ علماءکرام اور منتخب نمائندوں کے تعاون سے ضلعی، تحصیل اور دیہات کی سطح پر ان 20 نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ نماز تراویح پی ٹی وی پر براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا جائے اور کورونا سے بچاﺅ کےلئے وضع کردہ رہنما اصولوں کو مو¿ثر طور پر اجاگر کیا جائے۔ اجلاس میں لوگوں کو معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے اور گھروں میں نماز تراویح پڑھنے کی بھی تلقین کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈ (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی شرکت کی۔








