اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ای کامرس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے امکانات کے ساتھ کاروباری لاگت کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی سہولیات بھی میسر آئی ہیں۔ وہ پیر کو یہاں ملک میں …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ، ملک میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے سلسلہ میں ایکشن پلان کے جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ای کامرس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے امکانات کے ساتھ کاروباری لاگت کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی سہولیات بھی میسر آئی ہیں۔ وہ پیر کو یہاں ملک میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے سلسلہ میں ایکشن پلان کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیّد امین الحق، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر ارشد محمود ، چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ای کامرس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے بڑے مواقع پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی آن لائن مارکیٹوں اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے، ای کامرس سے کاروباری لاگت کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سہولت میسر ہوئی۔ وزارت تجارت کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل مالی خدمات کا استعمال کرکے 36 ارب ڈالر اضافہ کا امکان ہے، ای کامرس سے 2025ءتک 40 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع موجودہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ملک میں ای-تجارت کا حجم 100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اجلاس میں ای کامرس کے فروغ کے لئے ملک میں ٹیکس مراعات پیکیج کی ضرورت ، آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی اور خدمات کے معیار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے این آئی ٹی بی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور آئی ٹی و تجارت کی وزارتوں اس سلسلہ میں اہداف پر تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔








