اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کا تیسرا اجلاس جمعرات کو اسلام میں ہوا۔ اجلاس میں ملک میں آبادی میں اضافے کو روکنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں اٹھائے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کا تیسرا اجلاس، ملک میں آبادی میں اضافے کو روکنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت فیڈرل ٹاسک فورس برائے آبادی کا تیسرا اجلاس جمعرات کو اسلام میں ہوا۔ اجلاس میں ملک میں آبادی میں اضافے کو روکنے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ صوبے بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ اجلاس میں لوگوں کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے میڈیا اور علمائے کرام کا تعاون حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لئے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق قومی مہم چلائی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی نظریاتی کونسل ایک ماہ میں علمائے کرام کے آبادی میں اضافے کے سلسلے میں تعاون کیلئے اجلاس بلائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ماڈلز کا مطالعہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں کے لئے فنڈز بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی صدر مملکت نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے بڑھتی آبادی کی روک تھام کیلئے فنڈز بڑھانے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے متعلق مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹاسک فورس کے فیصلوں کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نافذ کریں تاکہ بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری ، وزیر تجارت، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری، عبدالرزاق داﺅد، چیئرپرسن / بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ڈاکٹر ثانیہ نشتر، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے لئے ایس اے پی ایم، ڈاکٹر فیصل سلطان ، وزیر اعلی سندھ ، سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلی بلوچستان ، جام کمال خان ، نگران سی ایم جی بی، میر افضل، چیئرمین، اسلامی نظریاتی کونسل، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیف سکرٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز، چیف سکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فاضل اصغر، کنٹری ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل اسلام آباد ڈاکٹر زیبا ستار، نمائندہ یو این پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) لینا موسہ اور بہبود آبادی کے صوبائی وزرا و سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔








